کے یو جے دستورسالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کاغذات نامزدگی28مارچ کوپریس کلب میں وصو ل کیے جائیں گے، انتخابات کے لیے پولنگ 6اپریل کو ہوگی

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019-20 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے ۔شیڈول کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورکی مجلس عاملہ کی 17 نشستوں اور پی ایف یو جے کے دو سالہ مندوبین (بی ڈی ایم) کی 80نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی28مارچ بروزجمعرات ،شام 4 سی7 بجے کراچی پریس کلب میں وصول کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی ضمنی فہرست29مارچ،اسکروٹنی 30مارچ، درست کا غذات نامزدگی کی حتمی فہرست 31مارچ ،اعتراضات کی سماعت یکم اپریل،انتخابات سے دستبرداری اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست3اپریل کو جاری کی جائے گی۔ انتخابات کے لیے پولنگ6اپریل2019 بروزہفتہ صبح10بجے تا شام 5بجے ہو گی۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی نے انتخابات کے لیے ڈاکٹر سیف اللہ، ابن حسن، اسماعیل ابراہیم،نورالہدی،عباس علی خان اور سرتاج خان پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔