Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) ہوگا ، 20نکاتی ایجنڈاجاری

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)منگل کو ہوگا خاجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ،اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے ،کابینہ لاہور نئی دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی ،کابینہ سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کریگی،وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دیگی،کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہو گی،کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کا بھی جائزہ لے گی۔

اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میں پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ،اجلاس میں اعلی سرکاری افسران کو کار کی جگہ الاؤنس دینے مونیٹاء زیشن پالیسی کے سخت اطلاق پر غور کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات