نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار کر لیا

پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس ریفرنس تیار کر لیا۔ پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز پر تیزی سے پیشرفت، جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ ریفرنس تیار کیا گیا، پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کی تحقیقات بھی حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پنک ریذیڈنسی کیس کا ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر ہوگا۔ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائیگی، پارک لین ریفرنس اور بلٹ پروف گاڑیوں کا ریفرنس تحقیقات مکمل ہونے پر دائر کئے جانے کا امکان ہے۔