میرپورماتھیلو میں بھائی نے والد کی مدد سے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا، لاش گھر پر چھوڑ کر فرار

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) بھائی نے والد کی مدد سے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لڑکی کے اہل خانہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ میرپور ماتھیلو کے نزدیک جروار کے نواحی گائوں عبدالوہاب لوند میں بھائی نے والد کی مدد سے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ شبانہ نے ایک سال قبل دستگیر لونڈ سے پسند کی شادی کی تھی تاہم چھ ماہ قبل سردار کی مداخلت پر لڑکی واپس کرائی گئی تھی جسے لڑکی کے بھائی زبیر لونڈ نے قتل کر دیا۔

لڑکی کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے ضروری کاروائی کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرپور ماتھیلو کے ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا بھائی زبیر اور والد بہار لونڈ نے مل کر لڑکی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :