جو قومیں اپنے محسنوں ،اپنی ثقافت تمدن اور تاریخ کو فراموش کردیتی ہیں اسے تاریخ بھی صفحہ ہستی سے مٹادیتی ہے، ڈپٹی کمشنر خیرپور

حصول پاکستان کے لئے قربانی دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر خیرپورمحمد نعیم سندھو نے کہاہے کہ جو قومیں اپنے محسنوں ،اپنی ثقافت تمدن اور تاریخ کو فراموش کردیتی ہیں اس قوم کو تاریخ بھی صفحہ ہستی سے مٹادیتی ہے۔یوم پاکستان منانے کا مقصد ارض پاک کے حصول کے لئے 23 مارچ 1940کو قرار داد پیش کی اور سات سال بعد ہی پاکستان وجود میں آگیا۔

حصول پاکستان کے لئے قربانی دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ پاکستانی ایک قوم ہے جوکہ لسانیت ،مذہب پرستی اورٹکڑوں میں بٹی دہشت گردی کا شکار ہے مارنے والے کو خبر نہیں کہ وہ قتل کیوں کررہا ہے مرنے والے کو علم نہیں کہ اسے کس پاداش میں قتل کیا جارہا ہے،دہشت گردوں کا کوئی مذہب ایمان وطن نہیں ہوتا ہے ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایک مالا کی شکل اختیار کرلیں اور بند مٹھی والی مثال قائم کرکے ملک سماج اسلام دشمن عناصر کا قلع قمع کرسکتے ہیں پاکستان میں ہر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو آزادی ہے کہ وہ اپنے مذہب کے مطابق زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران خیرپورکے سرپرست لالا فرقان شیخ کی جانب سیالشہباز انجمن تاجران لقمان پھاٹک خیرپور کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ تعلیم یافتہ قوم ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں سرفہرست ہوتی ہے ،خیرپور سندھ کا واحد ضلع ہے جہاں صحت اور تعلیم پر خیرپور اسٹیٹ کے دور سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہاں کے لوگ محبت پیار کرنے مہمان نوازی میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

تقریب سے لالا فرقان شیخ،انجمن تاجران خیرپور کے صدر عاشق عباسی،ڈی ایس پی پولیس ہیڈ کوارٹر خیرپور مہدی رضا آرائیں،اسحاق سومرو،الشہباز انجمن تاجران کے چیئرمین گل محمد سھاگ ،رشید پھلپوٹو،آغا شیر عالم،علی شیر سہتو،سیدشکیل ریحان شاہ،صدر الدین منگی اور دیگر مقررین نے خطاب کے دوران یوم پاکستان کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے پاک افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا جب کہ تقریب کے دوران ہی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔