مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی والدہ کو مولامدد قبرستان ریڑھی گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپرد خاک کردیا گیا

اتوار مارچ 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی والدہ اخلاق جہاں کو اتوار کی شب مولامدد قبرستان ریڑھی گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نمازعشاجامع مسجد قدسی لانڈھی نمبر 6میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد علاقے کے لوگوں ، پارٹی کارکنوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان ،امین الحق، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی، اسد عثمانی، پاک سر زمین پارٹی کے رہنمائوں آصف حسنین اور وسیم آفتاب نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی والدہ اتوار کی سہ پہر کو رضا الہی سے انتقال کر گئی تھیں۔