جمعیت علماء اسلام کے وفد کی مولانا تقی عثمانی سے ملاقات اور قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

اتوار 24 مارچ 2019 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکریٹری حافظ احمد علی کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے وفد نے مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کی ملاقت کے دوران وفد سے بات چیت کے دوران تقی عثمانی نے بتایا کے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے حملہ آور گاڑی کی دونوں اطراف سے فائرنگ کر رہے تھے۔،وفد کے ارکین نے شہداء اکرام کے لئے بلندی درجات کی دعاء کی اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعاکی ،جمیعت علماء اسلام نے مولانا تقی عثمانی کو ہرطرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور حکومت سے مطالبہ کیا کے تمام علماء اکرام کی سیکورٹی دی جائے اور مولانا تقی عثمانی پر حملہ آوروں کوبے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزادی جائے اور علماء کے قاتلوں کو نشان عبارت بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، ،عبدالستار بلوچ ، مفتی محمد علی قمر،قاری عبدالوہاب انقلابی ،مولانا صائم ،سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی ،مولانا مفتی ظل الرحمن ،سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور دیگر رہنمائوں نے مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کی اور قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔