Live Updates

حکومت معیشت، گورننس اورخارجہ پالیسی کی جانب توجہ دے،عوامی سروے

75 فیصد لوگوں کا خیال ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، تاہم 54 فیصد لوگوں کے نزدیک یہ حکومت پچھلی حکومت کی نسبت بہترکارکردگی دکھائے گی۔ سینئر تجزیہ کارحبیب اکرم کی سروے رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 22:58

حکومت معیشت، گورننس اورخارجہ پالیسی کی جانب توجہ دے،عوامی سروے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت،گورننس اور خارجہ پالیسی کی جانب توجہ دینی چاہیے، 75فیصد لوگوں کا خیال ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، تاہم 54فیصد لوگوں کے نزدیک یہ حکومت پچھلی حکومت کی نسبت بہترکارکردگی دکھائے گی۔ سینئر تجزیہ کارحبیب اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے سروے کے بارے میں کہا کہ ماہرین سے مراد یہ ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کے ماہر معاشیات، سابق فوجی افسران، سابق بیوروکریٹس، ماہر خزانہ ہم نے ان سب کے سامنے یہ سوال رکھا کہ ”کیا حکومت پچھلی حکومت کی نسبت اپنی کارکردگی بہتردکھا رہی ہے؟ کیا حکومت مدت پوری کرے گی؟“ انہوں نے کہا کہ سروے میں ایک سے تین تک لوگوں کو رائے کو غیر تسلی بخش ، ایک سے چھ تک لوگوں کی رائے کوقابل اطمینان اور ایک سے آٹھ تک لوگوں کی رائے کوبہتر اور ایک سے دس تک ماہرین کی رائے کو ہم نے بہترین قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نومبر 2018ء میں 26فیصد لوگ پی ٹی آئی کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش کہہ رہے تھے لیکن اب 16فیصد لوگ غیرتسلی بخش کہہ رہے ہیں، جس میں 10فیصد لوگوں کی کمی ہوئی ہے۔اس وقت 58فیصد نے کہا تھا کہ قابل اطمینان ہے اب 47فیصد ماہرین حکومت کی کارکردگی کو قابل اطمینان کہہ رہے ہیں۔حبیب اکرم کے سروے میں نومبر 2018ء میں 13فیصد کہہ رہے تھے کہ کارکردگی بہتر ہے لیکن اب 28فیصد لوگ کارکردگی کو بہتر قرار دے رہے ہیں۔

اس وقت صرف 3فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ ہم ان کوبہترین کارکردگی کے نمبر دیں گے لیکن اب 9فیصد لوگوں نے کہا کہ ہم ان کو بہترین کارکردگی کے نمبرز دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلی بار 60فیصد لوگوں نے کہا کہ یہ حکومت پچھلی حکومت کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائے گی لیکن اب مارچ میں 54فیصد لوگوں نے کہا کہ ہاں یہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں 55فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کو معیشت پر توجہ دینی چاہیے، لیکن 56فیصد لوگ کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ ترماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو معیشت، گورننس اور خارجہ پالیسی پرتوجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں 61فیصد لوگوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی لیکن اب مارچ میں 75فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات