Y ایف اے ٹی ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

ذ* پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات آج(پیر سی) شروع ہوں گے

اتوار 24 مارچ 2019 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) ایف اے ٹی ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات آج(پیر سی) شروع ہوں گے وفد منی لاندڑنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لے گا اور وزارت داخلہ ، خارجہ، ایف آئی اے اور نیکٹا حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں ایف اے ٹی ایف کا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔

وفد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا جائزہ لے گا پاکستانی حکام وفد کو اپنے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیںگے ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، ایف ائی اے اور ٹیکٹا حکام سے ملاقاتیں کریگا۔