چینی پولیس مفرور مجرموں کے اشتہارات پر اُن کی بچپن کی تصاویر لگانے لگی
امین اکبر اتوار 24 مارچ 2019 23:50
چین کے صوبے یوننان کی ژینشیونگ کاؤنٹی کی پولیس نے 17 سالہ مشتبہ مجرم کی تلاش کے اشتہار پر اس کی بچپن کی تصویر شائع کرنے پر معذرت کی ہے۔ مطلوب اشتہار پر مشتبہ مجرم کے بچپن کی تصویر استعمال کرنے پر پولیس کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس مشتبہ مجرم کی کوئی حالیہ تصویر نہیں ملی تھی، جس کی وجہ سے انہیں بچپن کی تصویر استعمال کرنا پڑی۔
ژینشیونگ کاؤنٹی کے پبلک سیکورٹی بیورو نے اپنی ویب سائٹ پر 19 مارچ کو جی چنگائی کے بارے میں ایک نوٹس شائع کیا ۔ خطرناک مجرموں کے بیچ ایک خوبصورت بچے کی تصویر انٹرنیٹ صارفین کو بھی کافی مضحکہ خیر معلوم ہوئی۔ اسی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین نے تصویر کو دھڑا دھڑ شیئرکرتے ہوئے پولیس پر کافی تنقید کی۔
(جاری ہے)
اگلے ہی دن یعنی 20 مارچ کی صبح ژینشیونگ پولیس نے ایک وضاحتی بیان میں مشتبہ مجرم کے بچپن کی تصویر استعمال کرنے پر لوگوں سے معافی مانگی۔
پولیس کی وضاحت سے معاملہ سلجھنے کی بجائے مزید بگڑ گیا۔ تنقید سے تنگ آکر پولیس نے اگلے دن ویب سائٹ سے تصویر ہی اتار دی۔
جی چنگائی کی تصویر وائرل ہونے کےبعد پتا چلا کہ پولیس نے مزید دو مطلوب افراد کے اشتہار پر اُن کے بچپن کی تصویر لگائی ہوئی تھی۔ اس مرتبہ پولیس نے کوئی وضاحت دینے کی بجائے وہ تصاویر ہی ویب سائٹ سے اتار دیں۔پولیس نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے، اب وہ ایسے اشتہار شائع نہیں کریں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.