خلیجی ملک نے امریکا کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں دے دیں

عمان نے امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں استمعال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 11:24

خلیجی ملک نے امریکا کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں دے دیں
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) عمان نے امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں استمعال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ "فریم ورک معاہدے" کے تحت 'عمان امریکی عسکری'تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کی رو سے امریکی فورسز عمان کے ہوائی اڈے اور بندرگاہوں کی سہولیات حاصل کر سکے گی خصوصاََ بندرگاہ دقم شامل ہے۔واضح رہے دقم بندرگاہ جنوبی عمان میں بحیرہ عرب میں واقع ہے جو خلیج فارس اور گلف آف عمان کے بحری راستے سے محض 500 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔خلیج فارس اور گلف آف عمان کے اس تنگ بحری راستے سے روانہ تیل کی بڑی سپلائی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم تصور ہوتی ہے۔ایران نے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اختلاف کی بنیاد پر اسی بحری راستے کو متعدد مرتبہ بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔تنگ بحری راستے کو عالمی گزرگاہ کی حیثیت بھی حاصل ہے اور امریکی اور ایرانی فورسز کو اس جگہ پر کشیدگی کا سامنا رہا ہے۔واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ امریکی ملٹری بیس قائم ہیں۔

خصوصا قطر میں دس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔امریکا اور عمان کے مابین معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء نے دستخط کیے۔خیال رہے دقم بندرگاہ کے عمان کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے۔اور اب عمان نے امریکی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کو اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں استمعال کرنے کی اجازت دی ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمان نے اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی کر دئیے ہیں۔جس کا مقصد 'عمان امریکی عسکری'تعلقات کو فروغ دینا ہے۔