Live Updates

فرنچ فیشن ڈایزائنر کو پشاوری چپل کو عمران سینڈلز کا نام دیدیا

عمران سینڈلز کا نام وزیراعظم عمران خان کے اوپر رکھا گیا ہے جو پشاوری چپلوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں

پیر 25 مارچ 2019 11:30

فرنچ فیشن ڈایزائنر کو پشاوری چپل کو عمران سینڈلز کا نام دیدیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) دنیا بھر میں معروف فرنچ فیشن ڈیزائنر کرسٹین لوبوٹن کو لگتا ہے کہ پاکستان کی مشہور پشاوری چپلیں کچھ زیادہ ہی پسند آگئی ہیں جو انہوں نے اسے ایک نئے انداز سے متعارف کراتے ہوئے اسے ’’عمران سینڈلز‘‘ کا نام دیا ہے۔یہ تو واضح نہیں کہ یہ عمران سینڈلز کا نام وزیراعظم عمران خان کے اوپر رکھا گیا ہے جو کہ پشاوری چپلوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں یا یہ ڈیزائنر کے پاکستانی دوست عمران قریشی کے نام پر ہے۔

(جاری ہے)

مگر یہ پشاوری چپل کافی جگمگاتی ہے جس پر سرخ، خاکستری، بھورے اور سیاہ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔مگر یہ کتنی مہنگی ہوگی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ اس سینڈل کی قیمت کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔یہ بھی مشرق کے قدیم ڈیزائن کی نقل بنانے کا ایک اور واقعہ ہے جن کو مغرب میں بہت زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔برطانوی ڈیزائنر سر پال اسمتھ کو بھی 2014 میں اس وقت تنازع کا سامنا ہوا جب انہوں نے پشاوری چپلوں کی نقل کرتے ہوئے 300 برطانوی پائونڈ میں فروخت کیا اور ان کا نام رابرٹ رکھا۔خیال رہے کہ کرسٹین لوبوٹن پرتعیش ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے جو اس سے قبل 2017 میں لاہور فلیٹس کے نام سے بھی ایک لیڈیز چپل متعارف کراچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات