مصر کو جرمن آبدوزوں کی فروخت پراسرائیلی وزریراعظم اور مخالفین میں تنازع

مصر کو جرمن آبدوزوں کی فروخت بارے وزارت دفاع کو مطلع نہ کرنے کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھا ،نیتن یاھو

پیر 25 مارچ 2019 11:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جرمنی کی جانب سے مصر کو آبدوزوں کی فروخت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے سیاسی حریفوں کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نے مخالفین پر الزام عاید کیا کہ وہ مصر کو آبدوزوں کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر خون کی تشہیرکی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ساتھ آبدوزوں کی خریداری کا فیصلہ ایک سال قبل کیا گیا جب ان کے کمپنی میں کسی قسم کے شیئرز نہیں تھے۔ اور اس کمپنی کا آبدوزوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ مصر کو جرمن آبدوزوں کی فروخت کی اجازت دینے کے بارے میں وزارت دفاع کو مطلع نہ کرنے کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا تھا تاہم اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر اور پراسیکیوٹر جنرل اس ڈیل سے آگاہ تھے۔