خلائی مخلوق نہیں چاہتی انسان انہیں تلاش کریں

ایلیئنز بہت پہلے انسانوں کو تلاش کرچکے ہیں اور دور بیٹھ کر ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں. سائنسدانوں کا دعویٰ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 25 مارچ 2019 11:32

خلائی مخلوق نہیں چاہتی انسان انہیں تلاش کریں
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مارچ۔2019ء) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ انسان خلا میں اپنے علاوہ کسی جاندار بالخصوص خلائی مخلوق کو تلاش کرنے کی کوششوں میں برسوں سے مصروف ہیں لیکن خلائی مخلوق پہلے ہی انسانوں کو تلاش کر چکی ہے. اس موضوع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سائنسدانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس بات پر بحث کی گئی کہ برسوں کی تلاش اور خلائی مخلوق کی موجودگی کے غالب امکان کے باوجود ہم ان سے رابطے میں آخر کیوں ناکام رہے ہیں.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماہرین نے اس صورتحال کی ایک وجہ یہ بتائی ہے کہ خلائی مخلوق خود چاہتی ہے کہ وہ انسانوں سے دور رہے اور انسان اسے تلاش نہ کر سکیں کیونکہ تلاش کیے جانے کی صورت میں انسان کو خلائی مخلوق کی موجودگی کی حقیقت سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. موقر جریدے فوربز کے مطابق، ایم ای ٹی آئی (میسیجنگ ایکسٹرا ٹیریسٹریل انٹیلی جنس) انٹرنیشنل کے محققین نے اس اجلاس میں تجویز پیش کی کہ خلائی مخلوق (ایلیئنز) نے انسانوں کو ممکنہ طور پر ایک خلائی چڑیا گھرمیں قید رکھا ہے اور وہ دور سے بیٹھ کر ہماری حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور خود کو سامنے نہیں لا رہے تاکہ زمین پر موجودگی زندگی کے نظام اور توازن کو بگڑنے سے روکا جا سکے.

فوربز کے مطابق ایم ای ٹی آئی کا اجلاس ہر سال پیرس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سائنسدان پیرس میں واقع ایک میوزیم میں جمع ہوتے ہیں اور 1950 کی دہائی سے انسان کو درپیش اس سوال کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. فرانس کے ایگرونومک ریسرچ کے قومی ادارے کے ریسرچ ڈائریکٹر ڑان پیئغ روسپاغ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ خلائی مخلوق نے ”خلائی قرنطینہ“ (Galactic Quarantine) نافذ کر رکھا ہے. وہ یہ سمجھتی ہے کہ اگر انسانوں کو خلائی مخلوق کے بارے میں پتہ چل گیا تو یہ صورتحال زمین پر موجود حیاتیاتی نظام کی بربادی کا سبب بن سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :