غیر ملکی جہادیوں کو ان کے آبائی ممالک واپس لیں، شامی کرد

قیدی ہمارے اوپر بڑابوجھ،تعدادہزاروں میں ہے اورخطرہ بھی ہیں،کردحکام کی گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 12:38

غیر ملکی جہادیوں کو ان کے آبائی ممالک واپس لیں، شامی کرد
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) شامی کردوں کی امریکی حمایت یافتہ تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)نے کہاہے کہ غیر ملکی جہادیوں کو ان کے آبائی ممالک قبول کریں کیونکہ ان کی شام میں موجودگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس ڈی ایف کے غیر ملکی امور کے شعبے کے سربراہ عبدالکریم عمر نے زیر حراست جہادیوں کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ عمر کا یہ بیان داعش کی خود ساختہ خلافت کے مکمل خاتمے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ عبدالکریم عمر کے مطابق ان غیر ملکی جہادیوں کا تعلق 54 مختلف ممالک سے ہے اور ان کی تعداد، بشمول خاندانوں کے، ہزاروں میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قیدی ایس ڈی ایف پر ایک بہت بڑا بوجھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :