انڈونیشیا کی پہلی میٹرو لائن کا افتتاح،سولہ کلومیٹر کا فاصلہ 30منٹ میں مکمل

انڈونیشی حکومت نے 6.2 بلین امریکی ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ جاپان سے قرضہ حاصل کر کے مکمل کیا

پیر 25 مارچ 2019 12:38

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) انڈونیشی صدر جوکو وِدودو نے ارالحکومت جکارتہ میں اپنے ملک کی پہلی زیر زمین میٹرو لائن کا افتتاح کردیا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق سولہ کلومیٹر طویل لائن پر ٹرین اپنا سفر تیس منٹ میں مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

انڈونیشی حکومت نے 6.2 بلین امریکی ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ جاپان کے بین الاقوامی امدادی ادارے جائیکا سے قرضہ حاصل کر کے مکمل کیا ہے۔ میٹرو لائن میں توسیع کے منصوبے پر بھی متعلقہ حکام کام شروع کر چکے ہیں۔ اندازہ ہے کہ یومیہ بنیادوں پر قریب پینسٹھ ہزار افراد اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :