آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ؟ آئی سی سی نے دلچسپ جواب دے دیا

بلے باز اسوقت بھی آﺅٹ ہوتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر موجود ہوں:آئی سی سی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 مارچ 2019 12:21

آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ؟ آئی سی سی نے دلچسپ جواب دے دیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2019ء) کرکٹ میں عمومی طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ اگر گیند وکٹوں کو چھولے لیکن بیلز نہ گریں تو آﺅٹ نہیں ہوتا لیکن اگر بیلز نہ گریںاور وکٹ اکھڑ جائے تو پھر آﺅٹ ہوگا یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کو ایک کرکٹ فین کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر موصول ہوا۔آئی سی سی کے مطابق انہیں ٹیپ بال کرکٹ میچ کی ایک دلچسپ تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیان کی وکٹ گری ہوئی ہے لیکن بیلز ابھی تک باقی کی دونوں وکٹوں پر جمی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی سے اس صورت میں آﺅٹ یا ناٹ آﺅٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انتظامیہ نے قوانین کا جائزہ لینے کے بعد اسے آﺅٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے قانون 29.1.1. کے مطابق اس وقت آﺅٹ قرار پاتا ہے جب ایک بیل مکمل طور پر وکٹوں کے اوپر سے ہٹ جاتی ہے ، بلے باز اس وقت بھی آﺅٹ قرار پاتا ہے جب کوئی وکٹ زمین سے اکھڑ جائے لیکن بیلز باقی وکٹوں کے اوپر ہی موجود ہوں۔
یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو اسی طرح کی تصاویر موصول ہوتی رہتی ہیں۔