متحدہ عرب امارات کی متعدد سڑکوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی عنقریب

اس تبدیلی کا مقصد ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور حادثات میں کمی لانا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 25 مارچ 2019 12:25

متحدہ عرب امارات کی متعدد سڑکوں پر حدِ رفتار میں تبدیلی عنقریب
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) راس الخیمہ پولیس کی جانب سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات میں کمی کے لیے حدِ رفتار میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ راس الخیمہ ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر احمد ال سام ال نقبی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی جانب سے کئی اندرونی سڑکوں پرتیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

حالیہ دِنوں ریاست کی اندرونی سڑکوں پر کئی خوفناک ٹریفک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کئی افراد زندگی سے محروم ہو گئے اور کئی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ کی جانب کئی روڈز پر حدِ رفتار میں کمی لائی جا رہی ہے۔ ایسی ہی ایک سڑک رامز خور خویر روڈ ہے جو پہلے ایک لوکل روڈ تھا جس پر حدِ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی تاہم اب اسے ایک وفاقی روڈ میں بدل دیا گیا ہے، جس کے باعث اب یہاں حدِ رفتار بڑھا کر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس روڈ پر موجود ریڈارز میں بھی نئی حدِ رفتار کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے مقام پر بھی حدِ رفتار میں کمی لائی جا رہی ہے جہاں گزشتہ دِنوں گاڑی میں سوار چار کم سن بچے زندگی سے محروم ہو گئے تھے۔ جن میں دو اٹھارہ سالہ لڑکوں کے علاوہ آٹھ، آٹھ سال کے دو بچے بھی شامل تھے۔ یہ ہولناک واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے رُونما ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :