مقبوضہ کشمیر‘ماس موومنٹ کا محمد صدیق صوفی ،جاوید احمد شالہ اور محمد یوسف کوانکی برسی پرشاندار خراج عقیدت

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںبھارتی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کی بازیاب کرائیں

پیر 25 مارچ 2019 12:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیرماس موومنٹ نی27سال قبل بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کئے گئے مجاہد کمانڈروں محمد صدیق صوفی ،جاوید احمد شالہ اوردوران حراست شہید کئے گئے فریدہ بہن جی کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ1992ء کو سرینگر کے علاقے بمنہ میں ایک چھاپے کے دوران محمد صدیق صوفی،جاوید احمد شالہ اور محمد یوسف بیگ کے علاوہ فریدہ بہن جی کے شوہر،برادراور بیٹے کو گرفتار کیاتھا ۔

گرفتاری کے 3دن بعدمحمد یوسف بیگ کی لاش ان کے گھر کے باہر پھینک دی گئی جبکہ جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی کو دوران حراست لاپتہ کیا گیا اور 27سال گزر جانے کے بعد بھی انکا کوئی اتہ پتہ نہیںہے ۔ترجمان کے مطابق ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے ان تینوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی سمیت بھارتی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :