شوبز کی دنیا میں فنکار نہیں ،اسکا فن بولتا ہے ‘سارہ رضا خان

محنت اور صلاحیتوں سے بھارت میں بھی اپنا لوہا منوایا ‘گلوکارہ کی خصوصی گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 12:50

شوبز کی دنیا میں فنکار نہیں ،اسکا فن بولتا ہے ‘سارہ رضا خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں فنکار نہیں بلکہ اسکا فن بولتا ہے ، میں نے شروع سے ہی مسلسل محنت کو اپنا اشعار بنایا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ میں نے بھارت میں جا کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور وہاں کے نامور گائیک میری گلوکاری کے مداح بن گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ترقی میں امن سب سے بڑا ہتھیار ہے ، بندوقوں سے جنگیں نہیں جیتی جا سکتیں بلکہ نفرتیں پھیلتی ہیں ۔

کلچر کے میدان میں ہمیں ایک دوسرے سے مثبت مقابلے بازی کرنی چاہیے ۔ سارہ رضا خان نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ایک دوسرے سے حسد ایسی بیماری ہے جو فنکار کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے ۔دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا ہی ایک نیک عمل ہے ۔ مگر افسوس ہے کہ ہمارے ہاں منفی رحجانات کو زیادہ فروغ دیا جاتا ہے ۔جبکہ مثبت اور حق کی بات کرنے والوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ۔ لیکن فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :