Live Updates

پنجاب اور سندھ میں طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی، چوہدری فواد

پیر 25 مارچ 2019 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بار گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں ایک طویل عرصے بعد گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی وقت پر اور پوری قیمت ملی انہوںنے کہاکہ اس کا براہ راست فائدہ زمیندار کو ہوا جس کے پاس اگلی فصل کیلئے وسائل میسر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات