خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف منحرف ہونے کی درخواست واپس ، الیکشن کمیشن نے معاملہ نمٹا دیا

پیر 25 مارچ 2019 13:29

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف منحرف ہونے کی درخواست واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف منحرف ہونے کی درخواست پر سماعت کے دور ان درخواست گزار نے تیرہ بلدیاتی نمائندوں کے خلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد الیکشن کمیشن کیس خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نمائندوں کے خلاف منحرف ہونے کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔سماعت کے دور ان ظفر محمود بذات خود اور وکیل الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہوئے ۔ سماعت کے دور ان درخواست گزار نے تیرہ بلدیاتی نمائندوں کے خلاف درخواست واپس لے لی۔الیکشن کمیشن نے کیس خارج کر دیا۔