اومنی گروپ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 25 مارچ 2019 13:29

اومنی گروپ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کیلئے ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اومنی گروپ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پیر کو اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمر مجید کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف کیس کتنے، نوعیت کیا کچھ پتہ نہیں۔درخواست میں کہاگیاکہ نیب اورایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کئے،تفصیل مانگی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ میری فیملی کے خلاف درج مقدمات کی نوعیت بھی پتہ کی جائے۔درخواست کے مطابق میری فیملی کاشوگرمل، پاورجنریشن اورفارمز کاکاروبارہے۔درخواست میں کہاگیاکہ بین الاقوامی فرم سے کمپنیز کا آڈٹ کرانے کیلئے تیارہیں۔درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین نیب کو فریق بنایاگیا ہے ۔خواجہ نمر مجید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا رکھی ہے۔اومنی گروپ کے خواجہ مصطفی مجید نے بھی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :