میگا منی لانڈرنگ ،گرفتاری سے بچنے کیلئے قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتا قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی استدعا

پیر 25 مارچ 2019 13:29

میگا منی لانڈرنگ ،گرفتاری سے بچنے کیلئے قائم علی شاہ نے اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) میگا منی لانڈرنگ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پیر کو قائم علی شاہ نے ملک جاوید اقبال ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلی سندھ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔

درخواست میں چیئرمین نیب ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر نے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کرلی۔درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گزار کا منی لانڈرنگ سے کوئی لینا دینا نہیں سیاسی بنیادوں پر نام شامل کیا گیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک کیس کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتا قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کیا جائے ۔