ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، کل باقاعدہ مذاکرات ہونگے

پیر 25 مارچ 2019 13:29

ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفک گروپ ( اے پی جی) کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،باقاعدہ مذاکرات کل منگل کو ہونگے ۔

(جاری ہے)

اے پی جی کا وفد پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر ٹیررزم میتھاڈولوجی (حکمت عملی) کے تنائج کا جائزہ لے گا،اے پی جی کا وفد اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایس ای سی پی، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ ، نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی اور کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ایشیاء پیسیفک گروپ کے 3 روزہ مذاکرات (آج) منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے،ایشیاء پیسیفک گروپ کا 9 رکنی وفد پاکستان سے مذاکرات کریگا۔وفد مطمئن نہ ہونے پر پاکستان کو آئی سی آر جی کا نیا ایکشن پلان دیا جا سکتا۔ایشیاء پیسفک گروپ وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکرٹری گارڈن ہک کریں گے