نقیب اللہ قتل کیس،رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا

پیر 25 مارچ 2019 13:35

نقیب اللہ قتل کیس،رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیررائو انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوانسدادِ دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے رائوانوار سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی، عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے گواہوں کو 11اپریل کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرمدعی مقدمہ اور عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کو بھی طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں افسران سمیت 13 پولیس اہلکار عدالتی ریمانڈ پرجیل میں ہیں جبکہ را انوار اور ڈی ایس پی قمرسمیت 5 ملزمان ضمانت پر ہیں۔