دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 25 مارچ 2019 13:39

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 17500کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد13900 کیوسک اور اخراج13900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد25300کیوسک اور اخراج45000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد15500کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں آمد32200 کیوسک اور اخراج 27200کیوسک،چشمہ میں آمد25200 کیوسک اوراخراج 26200کیوسک، تونسہ میں آمد33400 کیوسک اور اخراج33200 کیوسک، پنجند میں آمد2800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد 24700 کیوسک اور اخراج 25100 کیوسک، سکھر میں آمد18300 کیوسک اور اخراج4000 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد4200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1393.42 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.012 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1117.25 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.724 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.000 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔