یوفون بلوچستان فٹبال کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
سپر 8 مرحلہ میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کا معائنہ کیا ، جیتنے کے عزم کا اظہار
پیر 25 مارچ 2019 13:45
اس ٹرافی کی رونمائی کے سلسلے میں تقریب مالی باغ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اپنے ہاتھ سے دیکھنے کا موقع ملا اور انہوں نے اپنی صلاحیت اور بھرپور محنت سے اسے جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر یوفون نے چیمپیئن شپ کے لئے آفیشل نغمہ بھی ریلیز کیا۔ اس گیت کا عنوان 'جیت کے دکھا دو 'ہے جسے جہانزیب بلوچ اور زی علی نے تحریر کیا جبکہ اظہار علی نے اسے گایا ہے۔
اظہار علی کوئٹہ کے گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں اور ایسٹ ریکارڈز کے نام سے ان کا اپنا لیبل ریکارڈ بھی ہے۔ اس نغمہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے تیار کیا اور گایا ہے ، اور اس سے یوفون کی جانب سے بلوچستان کے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اسے قومی سطح پر سامنے لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔قبل ازیں، بلوچستان کے آٹھ شہروں میں کوالیفائرز اور ایلیمنیٹرز راوٴنڈز منعقد ہوئے جن میں کامیاب ٹیمیں اب سپر 8 مرحلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہو رہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل میچز پہلی بار فلڈ لائٹس میں 28 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار سال 2017 میں بلوچستان میں فٹبال کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ ہوا۔ بلوچ نوجوانوں میں فٹبال انتہائی مقبول ہے اور صوبے کے تقریبا ہر گاوٴں میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بے شمار اسٹار کھلاڑی قومی سطح پر کھیل چکے ہیں جن میں فضل محمد اور ریاض خان شامل ہیں اور یہ بڑے کھلاڑی پچھلا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اور اب اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔
پہلا ٹورنامنٹ بلوچستان کے چار شہروں خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں مسلم ایف سی چمن فتح یاب رہی۔ سال 2018 میں اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں لورالائی اور نوشکی شہر کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور ایکوا ایف سی کوئٹہ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے جس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مزید دو شہر پنجگور اور گوادر شامل ہوئے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ شہروں کی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.