Live Updates

مراد علی شاہ کی نیب پیشی ،جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز کی تعیناتی حکومتی خوف کی علامت ہے، مصطفی نواز کھوکھر

جیالے تو اپنے معمول کے کاموں پر تھے ، خوفزدہ حکومت نے پورا شہر سیل کر دیا،بتایا جائے بلا وجہ تعینات کی گئیں فورسز پر ٹیکس کا کتنا پیسہ لگا، بیان

پیر 25 مارچ 2019 14:29

مراد علی شاہ کی نیب پیشی ،جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب پیشی کے موقع پر جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز کی تعیناتی حکومتی خوف کی علامت ہے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پر جیالوں کا خوف طاری ہو چکا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے جیالوں کے خوف سے اسلام آباد میں لاک ڈائون کر دیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی نیب آمد کے موقع پر کارکنوں کو جمع ہونے کی کال ہی نہیں دی گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ جیالے تو اپنے معمول کے کاموں پر تھے اور خوفزدہ حکومت نے پورا شہر سیل کر دیا۔انہوںنے کہاکہ کوئی کال ہی نہیں تھی تو پھر کیوں شہر شاہراہیں جگہ جگہ بند کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کیوں پولیس اور رینجرز کو تعینات کر کے عام شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی۔انہوںنے کہاکہ حکومت بتائے کہ بلا وجہ تعینات کی گئیں فورسز پر ٹیکس کا کتنا پیسہ لگا، وزیراعلی سندھ کو 26 مارچ کو طلب کیا گیا وہ درخواست کر کے پیر کو آئے۔انہوںنے کہاکہ مراد علی شاہ تو ایک گاڑی میں آئے تو اتنی سیکیورٹی کیوں لگائی گئی ۔جیالوں کے نہ آنے کی رپورٹس کے باوجود فورسز کی تعیناتی حکومتی خوف کی علامت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات