چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ نے گھوٹکی سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا ،رپورٹ طلب

وزارت داخلہ اور حکومت سندھ ہندو بچیوں کے تبدیلی مذھب اور اغواء پر مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں کمیٹی کو جمع کرے، رحمن ملک

پیر 25 مارچ 2019 14:29

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ نے گھوٹکی سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے گھوٹکی سندھ سے 2 نوعمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔پیر کو ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ وزارت داخلہ اور حکومت سندھ ہندو بچیوں کے تبدیلی مذھب اور اغواء پر مفصل رپورٹ ایک ہفتے میں کمیٹی کو جمع کرے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کے بچیوں کیساتھ اسطرح کا سلوک ناقابل قبول اور افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ہندو بچیوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور تحقیقات کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس سندھ اور ڈی پی او گھوٹکی کمیٹی کو ھندو بچیوں کی اغواء پر بریفنگ دے۔ انہوںنے کہاکہ متاثرہ والدین کو ہر صورت میں انصاف دلائے گی۔