Live Updates

پیپلز پارٹی کاوزیر اعلیٰ سندھ کی نیب پیشی کے موقع پرارد گرد کے علاقوں کو سیل کیئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار

سارے علاقے سیل ہیں ، یہ جمہوریت ہے وزیر اعلیٰ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، پیپلز پارٹی نے مارشل لاء دیکھے ، گھبرانے والے نہیں،اگر 18ویں ترمیم چلی گئی تو سسٹم ختم ہو جائیگا ، نیر حسین بخاری

پیر 25 مارچ 2019 14:29

پیپلز پارٹی کاوزیر اعلیٰ سندھ کی نیب پیشی کے موقع پرارد گرد کے علاقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نیب پیشی کے موقع پرارد گرد کے علاقوں کو سیل کیئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارے علاقے میں سیل ہیں ، یہ جمہوریت ہے وزیر اعلیٰ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، پیپلز پارٹی نے مارشل لاء دیکھے ، گھبرانے والے نہیں،اگر 18ویں ترمیم چلی گئی تو سسٹم ختم ہو جائے گا ۔

پیر کو نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ سی ایم کو جس کیس میں بلایا گیا ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،جو ریکارڈ ہوتا ہے وہ سیکرٹریز کے پاس ہوتا ہے اسے بلا لیا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے مارشل لا ء دیکھے پی پی پی گھبرانے والی نہیں،پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر 18ویں ترمیم چلی گئی تو سسٹم ختم ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان ،یہ ہے جمہوریت، ہمارے اور آپ کے درمیان خاردارتار ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کے چیمپئئنز نے اس سارے علاقے کو سیل کررکھا ہے انہوںنے کہاکہ فیڈریشن کو کمزور نہ کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب سے پوچھتے ہیں کہ سارے علاقے کو سیل کیا گیا ہے اس کا جواب کون دے گا انہوںنے کہاکہ ہمارے کارکن جھگڑنے نہیں آئے تھے، صرف آگے آنا چاہتے تھے مگر انتظامیہ نے ڈرامہ رچایا۔

انہوںنے کہاکہ یہ نیا پاکستان ہے ،اگر حکومت لڑنا چاہتی ہے تو ہمیں آتا ہے لڑنا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے 10 لوگوِں کو روکنے کے لیے ہزاروں کی پولیس لگا دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرایا تھا ،ہڈیاں ٹوٹی تھیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار وزائے علیٰ میں سے ایک وزیر اعلی کو بلایا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے خون دیا ہے اور ہم لڑنا جانتے ہیں،کل کو کے پی کے لوگوں کا احتساب پنجاب میں ہو گا کیا ۔

انہوںنے کہاکہ تاریخ میں ہمارے ساتھ بہت کھیل ہو چکا مگر اب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پر کون کون سا الزام نہیں لگا مگر ثابت ایک بھی نہیں ہوا،ہمارے کل بھی ہاتھ صاف تھے آج بھی صاف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو آزادی ہم نے دی تھی مگر میڈیا اپنا صحیح استعمال کرے ۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ محض مفروضوں کی بنیاد پر ہمارے اوپر کیسز بنائے گئے،میڈیا بھی بیلنس خبر دے،سرکاری مشین نہ بنے۔

انہوںنے کہاکہ ہم فیڈریشن کے اندر خرابیاں پیدا کرنا نہیں چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ جب نیب نے پہلے ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی میاں صاحب نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ جب یہ سب کچھ میاں صاحب کے ساتھ ہوا تو انہیں سمجھ لگی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول صاحب جو کالعدم تنظیم کے خلاف جو بات کی وہ سب کچھ سچ ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کہتی تھی جو دھرنا دینا چاہے ،ہم سروسز دیں گے،آج میڈیا خاردار تاریں دکھائے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اداروں اور عدالتوں سے نہیں لڑتے۔ انہوںنے کہاکہ مقدمہ سندہ کا ہے لیکن پیشی ادھر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم عدالتوں کا سامنا کرتے تھے کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سے سندھ میں پوچھا جائے،ایک صوبے کے ساتھ یہ رویہ نامناسب ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات