احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے ایک اور ملزم کو چودہ روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے سے کر دیا

پیر 25 مارچ 2019 14:38

احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے ایک اور ملزم کو چودہ روز جسمانی ریمانڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے ایک اور ملزم کو چودہ روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے سے کر دیا ۔ پیر کو نیب نے اومنی گروپ کے گرفتار ایک اور ملزم شمشاد علی بھدالی کو کراچی سے گرفتار کر کے حتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا ۔ نیب نے کہا کہ ملزم کا تعلق اومنی گروپ سے تعلق ہے ، ملزم نے 23ملین کا فراڈ کیاہے۔

جج محمد بشیر نے پوچھا کہ آپ کا وکیل کون ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم شمشاد نے کہاکہ وکیل کوئی نہیں ہے اورمجھے الزام کا علم ہے وکیل کرلوں گا۔نیب نے کہاکہ ملزم نے شہریوں کو کار اور گھروں کی فراہمی کیلئے 23ملین روپے وصول کیے لیکن نہ تو کارفراہم کی اورنہ ہی کسی کودیابلکہ ملزم اکٹھی ہونے والی رقم اپنے اکاؤنٹ میں ڈال کر استعمال کرتارہاہے۔بعد ازاں عدالت نے اومنی گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم شمشاد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے عدالت کی ملزم کو 8 اپریل کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔کیس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :