دو روسی فوجی طیارے امدادی سامان اوراہلکاروں کے ہمراہ وینزویلا پہنچ گئے

پیر 25 مارچ 2019 14:38

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) دو روسی فوجی طیارے شورش زدہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سفارت کارنے کہاکہ یہ ایک معمول کی کارروائی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنیکل ملٹری تعاون کا سمجھوتہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے میڈیا نے بھی روسی فوجی طیاروں کے اپنے ملک میں اترنے کی تصدیق کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک فوجی طیارے پر ساز و سامان اور جب کہ دوسرے پر ننانوے فوجی افسران سوار تھے۔ ان افسران کی قیادت روس کی زمینی افواج کے چیف آف اسٹاف کر رہے ہیں۔ سامان کی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں، وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے بدھ کو بتایا تھا کہ روس کئی ٹن ادویات وینزویلا کو فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :