راکٹ حملے کا طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیراعظم

راکٹ حملے کے بعدوزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا اپنا امریکی دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹنے کا اعلان

پیر 25 مارچ 2019 14:38

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس راکٹ حملے کے بعد امریکا کے دورے پر گئے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنا امریکی دورہ مختصر کر کے وطن واپس لوٹنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غزہ سے کیے گئے اس راکٹ حملے کو ایک مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔نیتن یاہو نے اپنے بیان میں غزہ سے کیے گئے اس راکٹ حملے کو ایک مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مطابق وہ دورے کو مختصر اس لیے کر رہے ہیں تا کہ وہ وطن پہنچ کر اس بحران کی خود نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :