تل ابیب کے شمال میں راکٹ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،سات افراد زخمی

غزہ پٹی سے داغا جانے والا راکٹ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3:20 پر ایک گھر پر گرا،صیہونی فوج

پیر 25 مارچ 2019 14:42

تل ابیب کے شمال میں راکٹ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،سات افراد زخمی
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) اسرائیلی سکیورٹی اور ایمرجنسی اداروں نے کہاہے کہ پیر کو علی الصبح تل ابیب کے شمال میں راکٹ گرنے کے بعد ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس کے نتیجے میں گھر میں موجود سات افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ غزہ پٹی سے داغا جانے والا راکٹ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 3:20 پر ایک گھر پر گرا۔

ٹویٹ کے ساتھ ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں طبی امداد کے ارکان متاثرہ گھر کے ملبے کے درمیان کارروائی میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تل ابیب کے شمال میں واقع قصبے میشمیرت میں گرنے والے راکٹ سے ایک گھر کو شدید نقصان پہنچا۔مذکورہ قصبہ غزہ پٹی سے 80 کلو میٹر سے زیادہ کی دوری پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :