کراچی میں برقع پہن کر واردات کرنے والے دو ڈاکوئوں کو پولیس نے گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز خواتین کا روپ دھار کر ڈکیتیاں کرتے تھے، برقع پوش ملزم موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا کرتا تھا، پولیس حکام

پیر 25 مارچ 2019 14:46

کراچی میں برقع پہن کر واردات کرنے والے دو ڈاکوئوں کو پولیس نے گرفتارکرکے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) شہرقائد میں برقع پہن کر واردات کرنے والے دو ڈاکوئوں کو پولیس نے گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے برقع پہن کر ڈاکے مارنے والے دو ڈاکو قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے کامیاب کارروائی میں نعمان اور فیاض نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق گرفتار اسٹریٹ کرمنلز خواتین کا روپ دھار کر ڈکیتیاں کرتے تھے، برقع پوش ملزم موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا کرتا تھا۔پولیس کے مطابق برقع پوش اور ساتھی ملزم واردات کے دوران مسلح رہتے تھے، ملزمان کے قبضے سے دو ہتھیار اور رقم برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کے نام نعمان اور فیاض ہیں۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایسے واقعات نئے نہیں، اس سے قبل بھی برقع پوش ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :