چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 25 مارچ 2019 14:58

چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مسلم لیگ(ن) کی نے چغتائی لیب کی انتظامیہ کیخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارد کے متن میں کہا ہے کہ چغتائی لیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹس پر ذومعنی الفاظ درج کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چغتائی لیب نے غیر پیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی حرکت کی۔صارفین کا ڈیٹا چوری ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔چغتائی لیب کی اس حرکت کی وجہ سے میاں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چغتائی لیب اور ان کی انتظامیہ کیخلاف فی الفور ایکشن لیا جائے اور چغتائی لیب کی انتظامیہ فورا میاں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ سے معافی مانگیں ۔