Live Updates

افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم

افغان طالبان کے ساتھ ملاقات طے تھی لیکن افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 15:27

افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ وزیراعظم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل  اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے دریافت ہو گئے ہیں۔

قوم دعا کرے یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔بھارت سے حالیہ کشیدگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے حالیہ کشیدگی کے متعلق وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ بھارت انتخابات سے قبل پاکستان میں دہشت گردی کروا سکتا ہے۔دہشت گردی سے بچنے کے لیے ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔افغان طالبان سے مذکرات کے سوال پر عمران خان نے بتایا کہ افغان طالبان نے مجھ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر ملاقات طے ہو گئی تھی لیکن افغان حکومت کے اعتراض کے بعد طالبان سے ملاقات منسوخ ہوئی۔

(جاری ہے)

اپوزشین کے احتجاج پر عمران خان نے کہا کہ سابق حکومت سے بے شمار مسائل ورثے میں ملے۔اپوزیشن حکومت کو پارلیمنٹ میں بات کرنے کا موقع بھی نہیں دیتی۔جب کہ حکومت مکمل تعاون کرتی ہے۔شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنایا اور سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔حکومتی اقدامات کے باوجود اپوزیشن کے  مطالبات بڑھتے جا رہے ہیں۔کیا اپوزیشن اپنی چوری بچانے کے لیے تحریک چلائے گی لیکن مجھے اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں اور کہا کہ  لوگ بھی اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزشین کو احتجاج کرنے کے لیے ڈی چوک پر کنٹینرز فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ محمود خان پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات