باؤ اصغر نے اپنی فلم’’مکھومٹیار ‘‘کیلئے ڈاکٹر اجمل ملک کو ڈائریکٹر لے لیا

فلم کی افتتاحی تقریب کے فورََبعد فلم پر مزید کام شروع کر دیا جائے گا، ڈاکٹر اجمل ملک

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 15:30

باؤ اصغر نے اپنی فلم’’مکھومٹیار ‘‘کیلئے ڈاکٹر اجمل ملک کو ڈائریکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء) باؤ اصغر نے اپنی فلم’’مکھومٹیار ‘‘کیلئے ڈاکٹر اجمل ملک کو ڈائریکٹر لے لیا ،تفصیلات کے مطابق فلمساز باؤ اصغر علی نے اپنی 2پنجابی فلموں پر کام شروع کیا ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم ’’مکھو مٹیار‘‘کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر و رائٹر ڈاکٹر اجمل ملک کو ڈائریکٹر و رائٹر لے لیا ہے جس کیلئے ان کی گزشتہ روز شالیمار تھیٹر میں ڈیل فائنل کر لی ہے ، اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ فلم’’مکھومٹیار ‘‘کی افتتاحی تقریب بہت جلد منعقد کی جائے گی اور افتتاحی تقریب کے فورََبعد فلم پر مزید کام شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :