Live Updates

کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے۔ وزیراعظم

قوم دعا کرے یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔ وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 15:53

کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں زیر سمندر ایشیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے دریافت ہو گئے ہیں۔

قوم دعا کرے یہ دریافت قوم کی تقدیر بدل دے۔خیال رہے گزشتہ دِنوں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں پاکستانی عوام کو شاندار خوش خبری سُنائی جائے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ تین ہفتے میں قوم کو خوشخبری سنائی جائے گی۔۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اعلان میں تیل کا ذکر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط تک پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا اشارہ بھی ممکنہ طور پر اسی جانب تھا۔ پاکستان کی سمندری حدود میں امریکی کمپنی ایگشن موبائل گزشتہ کچھ ماہ سے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایگزن موبائل کی ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے مثبت اشارے ملے ہیں۔۔ اس حوالے سے پاکستان کے بحری و خارجہ امور کے قائم مقام وزیر عبداللہ حُسین ہارون نے دعویٰ کیا ہے کہ تیل و گیس کی ممتاز امریکی کمپنی ایگزون موبل پاکستان ایران کی سرحد کے قریب تیل کے بے پناہ ذخائر دریافت کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ان ممکنہ ذخائر کے بارے میں امکان یہی ہے کہ یہ حجم میں کویت کے تیل کے ذخائر سے بھی زیادہ ہوں گے۔ اگر تیل و گیس کے ممکنہ حجم کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پھر پاکستاندُنیا کے دس سب سے زیادہ تیل کی پیداوار والے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات