چین سے2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے

چینی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر جمپ کرجائیں گے، جبکہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ترجمان وزارت خزانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 25 مارچ 2019 16:19

چین سے2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) چین سے 2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے،
چینی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر جمپ کرجائیں گے، جبکہ ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے دوست ملک ہونے کا حق ادا کردیا، چین نے سی پیک کے بعد پاکستان کو مالی بحران سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر چین نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی امداد منتقل کردی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چینی قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دوسری سہہ ماہی میں معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے۔ دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق معاشی استحکام کے اقدامات اثر دکھانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے ایک بار پھر سی پیک بھارت کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ہے اس میں کوئی بھی شامل ہوسکتا ہے ، گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گراونڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائیگی۔

اتوار کو بلوچستان ہائوس میں سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے دور ان گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان نے امدادی چیک وصول کیا،چینی سفیر نے امدادی چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کیا۔ گور نر بلوچستان نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین کی جانب سے اس امداد سے متاثرین کے لئے کافی مدد ملے گی۔

انہوںنے کہاکہ ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔چینی سفیر یائو جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان حکومت کو دو لاکھ ڈالر فراہم کیے ۔چینی سفیر نے کہاکہ گورنر بلوچستان صوبے کے سربراہ ہیں ان کو چیک دیا ہے ۔چینی سفیر نے کہاکہ دو لاکھ ڈالر سیلاب متاثرین کی امدادی رقم فراہم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی تمام پارٹیوں نے سی پیک کو سپورٹ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں ۔ چینی سفیر نے کہاکہ بلوچستان کی تمام نیشنلسٹ پارٹیز نے بیجنگ کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گراونڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائیگی ۔ چینی سفیر نے کہاکہ بھارت سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے ،سِی پیک کے کچھ روٹس کو بھارت متنازعہ کہتا ہے لیکن سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ہے،اس منصوبے میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔