ہائیکورٹ میں کاز لسٹ کی منسوخی ،نواز شریف ،مریم نواز ،محمد صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

پیر 25 مارچ 2019 16:51

ہائیکورٹ میں کاز لسٹ کی منسوخی ،نواز شریف ،مریم نواز ،محمد صفدر کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں کاز لسٹ کی منسوخی کی وجہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف ،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔جسٹس مامون الرشید شیخ کی عدالت میں درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی تاہم کاز لسٹ منسوخی کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

درخواست شاہد اقبال چوہان نے ایڈوکیٹ عامر ظہیر کی وساطت سے دائر کی تھی ۔نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق وجوہات پر مبنی حکومتی میمورنڈم درخواست کے ساتھ لف کیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، کسی شہری کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنا خلاف قانون ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے ۔