پنجاب پبلک سروس کمیشن کیخلاف درخواست پر سیکرٹری کو نوٹس جاری

پیر 25 مارچ 2019 16:52

پنجاب پبلک سروس کمیشن کیخلاف درخواست پر سیکرٹری کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے خلاف درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ کے روبرو تنویر اشرف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سب انسپکٹر کی پوسٹ پر تقرری کے لیے امتحان دیا ، تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کر لیے ، امتحان اور انٹرویو میں امیاب ونے ے باوجود تقرر نامہ جاری نہیں کیا جا رہا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دیا جائے ۔