آئی جی سندھ کی شہید کانسٹیبل محمد فاروق کے اہل خانہ سے ملاقات،فاتحہ خوانی

شہید کے بچوں کی تعلیم علاج معالجہ و دیگر ہر ممکن سہولیات کی ذمہ داری کو ایک فرض سمجھ کر یقینی بنائیں گے ،ڈاکٹرکلیم امام

پیر 25 مارچ 2019 16:55

آئی جی سندھ کی شہید کانسٹیبل محمد فاروق کے اہل خانہ سے ملاقات،فاتحہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونیوالے کانسٹیبل محمد فاروق کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ایس ایس پی کورنگی بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں محکمہ پولیس سندھ انکے ساتھ ہے اور شہید کے بچوں کی تعلیم علاج معالجہ و دیگر ہر ممکن سہولیات کی ذمہ داری کو ایک فرض سمجھ کر یقینی بنائے گا۔

انہوں نے شہید کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وقوعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔بعداذاں آئی جی سندھ نے پولیس کمپلینٹ سینٹرکورنگی کا دورہ کیا اور جملہ ضروری امور کا بغور معائنہ کرتے ہوئے عوامی شکایات کے اذالے کے حوالے سے مزید ضروری ہدایات دیں۔