Live Updates

غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی،گورنرسندھ

نیوزی لینڈکی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دے گی، عمران اسماعیل کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 مارچ 2019 17:09

غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم کراچی آ رہے ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ غیر قانونی اسلحہ پاکستان میں بھی موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کراچی آ رہے ہیں، ان سے اس اسلحے سے متعلق بات ہوگی،دنیاکو بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے، نیوزی لینڈکی وزیر اعظم کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دے گی۔

وہ پیرکی صبح کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی سید اریب احمد کی میت کراچی میں ان کے ورثا کے حوالے کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گورنرسندھ نے کہاکہ اریب کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اریب کی فیملی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈکی حکومت اوروزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، نیوزی لینڈحکومت کے اقدامات نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام ہمیں مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے، ہمیں اس پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے، دہشت گردی کا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہوتا۔بیمارسوچ رکھنے والے دنیامیں موجودہیں،یہ لوگ صرف دہشت گردہیں، دہشت گردوں سے وہی سلوک ہوناچاہیے جوسفاک قاتل سے ہونا چاہئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں غیرقانونی اسلحے سے متعلق قوانین کی ضرورت ہے، ممنوع بور کے ہتھیاروں تک رسائی نہیں ہونی چاہئے، اس کے خلاف ہوں۔

عمران اسماعیل نے کہا دنیامیں اسلام کاشدت پسندی کاتصورٹھیک نہیں ہے،اسلام کے حوالے سے ہم میں سے ہرایک کویہ تصورٹھیک کرناہوگا، سانحہ نیوزی لینڈکو دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں کہناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ ایک نظام ہونا چاہئے ہر کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں ہونا چاہئے اور بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر پابندی ہونی چاہئے، اسلحے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔گورنرسندھ نے کہا ہمیں دنیاکوامن کاپیغام دیناچاہئے،سانحہ نیوزی لینڈ کو دہشت گردی ہی کہا جاسکتا ہے ، امید ہے وہاں کی عدلیہ ملزم کوسزائے موت دے گی۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ممنوع بور اور خودکارہتھیارتک عوام کی رسائی نہیں ہونی چاہئے، وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں ان سے ہتھیاروں کے خاتمے کی بات کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات