پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’پاکستانیت‘ کے موضوع پر سیمینار کل ہوگا

پیر 25 مارچ 2019 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام سنٹر آف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے ’پاکستانیت ‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کل بروز ( منگل ) کو صبح 11بجے الرازی حال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، صدر سنٹر آف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز میجر جنرل (ر) سید خالد عامر جعفری، لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبو ل،نائب صدر سنٹر آف گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز میجر جنرل(ر) حافظ مسرور احمد ، سابق وزیر اطلاعات سینیٹر جاوید جبار ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظلمی فائونڈیشن شکیل احمد رامے، ممبر ایڈوائزری بورڈ سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز عبد اللہ حمید گل اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔