جیکب آبادمیں گیس کا بحران ،گیس بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان،لکڑیاں ا ستعمال کی جانے لگیں

پیر 25 مارچ 2019 17:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جیکب آبادمیں گیس کا بحران ،گیس بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان، طعام کی تیاری میں مشکلات لکڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں میں گیس کابحران شدت اختیار کرگیاہے شہر کے مختلف علاقوں فیملی لائین،اے ڈی سی کالونی،سول اسپتال کالونی ، دستگیر کالونی ،دکھن محلہ،جعفرآباد،غریب آباد،حق باہو محلہ،ڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کا شدیدبحران ہے گیس کے بحران کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیںگیس کی لوڈشیڈنگ اور اکثر پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کو طعام کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، اکثر پائپ لائینوں سے گیس کے بجائے پانی آنے کی شکایات بھی معمول بن گئی ہیں ، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کی وجہ سے شہری لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، لکڑیوں کی مانگ میں اضافے کے باعث لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے غریب شہری لکڑیاں خریدنے سے بھی محروم ہیں،سوئی گیس حکام کے مطابق سیوریج نالے تعمیرہونے کی وجہ سے گیس کی لائینوں کو کافی نقصان پہنچاہے اوروہ لیک ہوگئی ہیں اورگیس لائنیں بہت پرانی ہونے کی وجہ سے زبوں بھی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ جیکب آباد تین لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے گیس بحران حل کرکے فی الفور نئی پائپ لائین بچھانے کا کام شروع کیاجائے۔