23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 مارچ 2019 17:20

23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نےقومی پرچم ہوا میں لہرایا۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعدادنے اپنے فیملیوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعد سفیر پاکستان نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام پڑھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم ایک باہمت قوم ہے اور آج کا دن ہمیں اپنے آباواجداد کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ہم اپنے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان ناقابل تسخیر بنایا ہے اور سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی سکول کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع دیسی ناشتےسے کی گئی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

23 مارچ، یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب