چکوٹھی ، بھارتی فورسز کی شیلنگ سے متاثر ہونیوالا گھر حالیہ بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی نذر

پیر 25 مارچ 2019 17:35

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) چکوٹھی کے رہائشی عاصم حشمت ،عامر حشمت کا رہائشی مکان انڈین آرمی کی شیلنگ سے متاثر ہونیوال گھر حالیہ بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگیا ہے گھر کا جملہ سامان،قیمتی کاغذات،ودیگر گھریلو سامان لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے جس سے عاصم حشمت ،عامر حشمت کالاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے جبکہ اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثرین کا بندوبستی رقبہ ،درختان بھی تباہ ہوگئے اب سائل جوکہ اپنی زمین میں فصل کاشت کرتا تھا اس بھی محروم ہوگیا ہے جبکہ پھل دار درخت تباہ ہونے سے بھی متاثرین کا نقصان ہوا ہے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی ومتعلقہ محکمہ جات اس پر نوٹس لیتے ہوئے مزید اراضی کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کے لیئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :