کراچی میں لڑکی فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے سے ملنے پہنچ گئی

لڑکے نے ہراساں کرنا شروع کیا تو لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 17:35

کراچی میں لڑکی فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے سے ملنے پہنچ گئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2019ء) کراچی میں لڑکی فیس بک پر دوست بننے والے لڑکے سے ملنے پہنچ گئی۔ لڑکے نے گاڑی میں ہراساں کرنا شروع کیا تو لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی نےسی ویو پر  چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی۔پولیس نے لڑکے اور لڑکی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔پولیس نے دونوں کے والدین کو طلب کر کے تنبیہ کرتے ہوئے حوالے کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقے سی ویو کے ساحل کے سامنے سڑک پر ایک لڑکی نے اچانک چلتی ہوئی کار سے چھلانگ دی اور چیخ و پکار کر کے دوڑنا شروع کر دیا جس پر قریب موجود پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو تحویل میں لیتے ہوئے کار میں موجود ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد تھانے منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

،ایس ایچ او غزالہ پروین نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی سوشل میڈیا کے ذریعے سے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی۔

دونوں کی دوستی دو ماہ قبل ہوئی تھی اور اتوار کو میں نے کالج کے کام جانے کا بہانہ کیا اور لڑکے سے ملنے چلے آئی،ابھی میں کار میں بیٹھی تھی کہ لڑکے نے مجھے جنسی طور پہپر ہراساں اور اور دست درازی بھی جس پر میں نے خوفزدہ کو کر چھلانگ لگا دی۔انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکے اور لڑکی نے اپنے بیان میں یہی بات کہی اور اس کی تصدیق کے لیے دونوں موبائل فون چیک کیے جس میں تمام ریکارڈ موجود تھا۔

دوںوں کے والدین کو تھانے طلب کیا اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں کے والدین کو تنبیہ کرتے ہوئے حوالے کر دیا.واضح رہے نوجوان لڑکی نے کراچی میں گورا قبرستان کے قریب چلتی ہوئی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ لڑکی کے چھلانگ لگانے پر آس پاس کی ٹریفک جام ہو گئی جبکہ شارع فیصل پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ میں آن لائن ٹیکسی سروس پر سفر کر رہی تھی۔ ٹیکسی ڈرائیور نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اپنی عزت بچانے کے لیے مجبوراً چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔